April 14, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/sat-television.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
  انسداد ڈینگی کے لئے محکمہ صحت نے گزشتہ برس بہترین انتظام کئے:ڈاکٹر اعجاز احمد

راولپنڈی ( جنرل رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے سی ای اوڈاکٹر اعجاز احمد خان نے انسداد ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے گزشتہ برس بہترین انتظامات کی بدولت ڈینگی پھیلاؤکو روکنے میں مدد ملی ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی اجلاس میں کیااجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر احسان غنی سمیت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں انسداد ڈینگی اقدامات کے حوالے سے غور کیا گیا اجلاس سے خطاب میںسی ای اوڈاکٹر اعجاز احمد خان نے کہا کہ انسداد ڈینگی اقدامات کے لئے محکمہ صحت نے گزشتہ برس بہترین انتظامات کئے جس کی بدولت ڈینگی پھیلاؤ روکنے میں مدد ملی حکومت پنجاب کے ایس او پیز کے تحت ڈینگی پر قابو پانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *