April 22, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/sat-television.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
ابھی تو آزاد کا سیزن چل رہا ہے: فیصل واؤڈا

سابق وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ ابھی تو آزاد کا سیزن چل رہا ہے، میں ابھی تک آزاد حیثیت سے ہوں۔

یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔

سابق وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ میں 14 سال تک ایک پارٹی کا حصہ رہا ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ اُس وقت پارٹی اور پارٹی کا چیئرمین دونوں آسمان سے باتیں کر رہے تھے۔

فیصل واؤڈا نے مزید  کہا ہے کہ ابھی تو آزاد کا سیزن چل رہا ہے، جب پارٹی کا سیزن چلے گا تو پارٹی دیکھ لیں گے۔

سابق وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ آزاد حیثیت سے سینیٹ کا الیکشن لڑ رہا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *