April 22, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/sat-television.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
امریکی ایوان نمائندگان میں ٹک ٹاک کیخلاف کریک ڈاؤن کا بل منظور

امریکی ایوان نمائندگان میں سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے خلاف کریک ڈاؤن کا بل منظور کرلیا گیا۔ 

واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق ٹک ٹاک پر کریک ڈاؤن بل کے حق میں 352 اور مخالفت میں 65 ووٹ آئے۔ ٹک ٹاک پر کریک ڈاؤن کا بل منظوری کے لیے اب امریکی سینیٹ میں جائے گا۔ 

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چینی کمپنی بائٹ ڈانس کو ٹک ٹاک ایپ سے علیحدگی کے لیے 165 دن دیئے گئے ہیں۔ ٹک ٹاک سے علیحدہ نہ ہونے پر بائٹ ڈانس کی ویب ہوسٹنگ سروس روک دی جائیں گی۔ 

رپورٹ کے مطابق امریکا کو خدشات ہیں کہ چینی ایپ ٹک ٹاک سے حساس معلومات چوری کی جاسکتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *