April 22, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/sat-television.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
چینی کی قیمتوں کا کیس، لارجر بینچ تشکیل دینے کیلئے معاملہ انتظامی کمیٹی کو منتقل

ملک میں چینی کی قیمتوں کے تعین سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دینے کے لیے معاملہ انتظامی کمیٹی کو بھجوا دیا۔

چینی کی قیمتوں کے تعین سے متعلق کیس کی سماعت جج جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

وکیل نے کہا کہ جولائی اور ستمبر 2021ء میں وفاقی حکومت نے ملک بھر میں چینی کی قیمت کے تعین کا حکم جاری کیا تھا، حکومتی نوٹیفکیشن کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا، فیصلہ شوگر ملز کے حق میں آیا۔

شوگر ملز کے وکیل نے کہا کہ حکومت نے 1977ء میں قیمتوں کے تعین کا قانون بنایا تھا، حکومت نے نوٹیفکیشن 1977ء کے قانون کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *