April 24, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/sat-television.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
جب تک اعظم کھیل رہا ہے پی سی بی میں کوئی عہدہ نہیں لونگا: معین خان

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے کہا ہے کہ جب تک اعظم خان کرکٹ کھیل رہے ہیں وہ پی سی بی میں کوئی عہدہ نہیں لیں گے کیونکہ اس طرح مفادات کا ٹکراؤ ہوتا ہے۔ کرکٹر کی فارم اور فٹنس کی بہت اہمیت ہوتی ہے، عماد وسیم کرکٹ کھیل سکتے ہیں، پاکستان ٹیم کو آل راؤنڈر کی ضرورت بھی ہے۔ اگر عماد وسیم کی فارم اچھی ہے تو ضرور کھلانا چاہیے۔ گارنٹی لینا اور دینا دونوں غلط ہے، مجھے علم نہیں کہ کس نے گارنٹی دی۔ اگر کوئی پاکستان کیلئے مزید کھیلنا چاہتا ہے تو وہ ریٹائرمنٹ کیوں لے رہا ہے۔ محمد عامرکھیلنا چاہتے ہیں تو  ریٹائرمنٹ واپس لینی چاہیے۔ شاہین آفریدی کی ابھی ایک سیریز ہوئی ہے، کپتانی واپس لینا مناسب نہیں، کپتان کو وقت دینا چاہیے۔ پاکستانی ٹیم کیلئے ملکی کوچ ہونا چاہیے، پی سی بی کو چاہیے کہ اپنے کرکٹرز کی جانب دیکھے، اگر پاکستانی کرکٹرز کوچنگ کیلئے نا اہل ہیں تو پی سی بی ایک کوچنگ ڈیولپمنٹ پروگرام کرائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *