April 24, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/sat-television.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹر عماد وسیم نے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کردیا۔ عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آفیشلز سے ملاقات کے بعد ریٹائرمنٹ پر دوبارہ غور کیا۔عماد وسیم کا کہنا تھا کہ میں اپنی دستیابی کا اعلان کرتا ہوں، میں پاکستان ٹیم کیلئے دستیاب ہوں گا۔میں پاکستان ٹی20 سکواڈ کیلئے دستیاب ہوں جو اس وقت ٹی20 ورلڈکپ کی طرف بڑھ رہا ہے۔عماد وسیم نے ان پر اعتماد کرنے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ پہلے آتا ہے، ملک کیلئے اعزازات لانے کیلئے اپنا بہترین کھیل پیش کروں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *