April 14, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/sat-television.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
 یوم پاکستان پریڈ میں چینی دستے کی شرکت نئے عسکری تعلقات کا آغاز ہے: ترجمان چینی وزارت خارجہ

اسلام آباد:  ترجمان چائنیز وزارت خارجہ لین جیان نے یوم پاکستان پریڈ میں چینی دستے کی شرکت پر بیان جاری کر دیا۔ترجمان چائنیز وزارتِ خارجہ لین جیان کے مطابق یوم پاکستان پر مسلح افواج کی پریڈ میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے دستے نے شرکت کی. پاک فوج کی دعوت پر پیپلز لبریشن آرمی کے نمائندہ وفد نے فوجی پریڈ میں شرکت کی۔

لین جیان کا کہنا تھا کہ دستے کی شرکت نے منفرد رشتے کی عکاسی اور عسکری تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز کیا. چین نے سٹریٹجک شراکت دار اور دوست کی حیثیت سے پاکستان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ترجمان چائنیز وزارتِ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اور چین کے درمیان سرحد کبھی طے نہیں ہوئی. یہاں چار مختلف طبقے ہیں اور زنگنان بھارت کے غیر قانونی قبضے سے پہلے بھی ہمیشہ چین کا حصہ رہا ہے. چین کے پاس اس خطے میں ایک موثر انتظامیہ رہی ہے اور یہ ناقابل تردید حقیقت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *