April 24, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/sat-television.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
 عائزہ خان کو بھی یواے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا

پاکستانی معروف اداکارہ عائزہ خان بھی متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزہ حاصل کرنے والی معروف شخصیات کی فہرست میں شامل ہو گئیں۔انہوں نے یہ خوشخبری اپنے مداحوں کیساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں متحدہ عرب امارات کے گولڈن ویزہ سے نواز دیا گیا ہے۔ انہوں نے گولڈن ویزہ حاصل کرنے کی یاد گار تصویر جاری کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ میں نے دبئی میں جو نا قابل فراموش یا دیں تخلیق کی ہیں ، خواہ وہ چھٹیوں کے دوران ہوں یا کام پر وہ دنیا بھر کے کسی بھی دوسرے تجربات سے بے مثال ہیں۔عائزہ خان نے کہا کہ دبئی مستقل طور پر ایک تعلق اور ہم آہنگی کا احساس فراہم کرتا ہے. جب بھی یہاں کا وزٹ کریں تو یہاں کا ماحول بالکل اپنے گھر جیسا محسوس کرتا ہے۔اداکارہ نے اماراتی حکومت کا شکر یہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے اس شہر کا مسلسل دورہ کرنے کی ایک اور وجہ مل گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *