April 14, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/sat-television.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
پی ایس ایل 2021ء کے ملتوی ہونے والے بقیہ میچز مئی میں کرانے پر غور

 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، کرکٹ بورڈ نے ملتوی ہونے والی لیگ مئی میں کرانے پر غور شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے ملتوی ہونے بقیہ میچز میچز کا انعقاد کب ہوگا؟ پی سی بی، فرنچائز مالکان اور سٹیک ہولڈرز کے مابین مشاورت جاری ہے، رواں برس پی ایس ایل مکمل کرانا بورڈ کے لیے بڑا چیلنج بن گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021ء کا ایونٹ اگر مکمل نہیں ہوتا تو لیگ میں فرنچائز مالکان کو بڑا نقصان ہو گا، جس کے باعث فرنچائزز کے مالکان نے لیگ مکمل کرنے کیلئے بورڈ پر دباؤ بڑھانا شروع کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *