April 24, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/sat-television.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
دنیا میں روزانہ ایک ارب کھانوں کے برابر خوراک ضائع ہو جاتی ہے، اقوام متحدہ

دنیا کی ایک تہائی آبادی کو غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے، دنیا میں روزانہ ایک ارب کھانوں کے برابر خوراک ضائع ہو جاتی ہے۔

اقوام متحدہ کی فوڈ ویسٹ انڈیکس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2022 میں دنیا میں صرف ایک دن میں ایک ارب کھانوں کے برابر خوراک پھینک دی گئی۔

خوراک کا زیادہ تر ضیاع خاندانوں کی طرف سے کیا گیا جو 60 فیصد ہے، ریسٹورنٹس، کینٹین اور ہوٹلوں میں 28 فیصد، گروسری اور قصاب وغیرہ نے 12 فیصد خوراک ضائع کی۔

عالمی ادارے نےخوراک کے ضیاع کو “عالمی المیہ” قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ1 ٹریلین ڈالر سے زیادہ مالیت کا کھانا گھرانوں اور کاروباری اداروں نے ایک ایسے وقت میں پھینکا جب تقریباً 800 ملین لوگ بھوکے مر رہے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *