May 21, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/sat-television.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
 حافظ نعیم الرحمان امیر جماعت اسلامی منتخب

حافظ نعیم الرحمن کو نیا امیر جماعت اسلامی منتخب کر لیا گیا۔حافظ نعیم الرحمن جماعت اسلامی پاکستان کے چھٹے امیر منتخب کیے گئے ہیں۔ وہ اس سے پہلے امیر جماعت اسلامی کراچی کے طور پر ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے۔ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کا کہنا ہے کہ نئے امیر جماعت اسلامی کی مدت 2024 تا اپریل 2029 تک ہو گی ، جماعت اسلامی ایک مکمل جمہوری جماعت ہے۔انہوں نے بتایا کہ دستور کے مطابق جماعت اسلامی میں ہر سطح پر باقاعدگی سے انتخابات ہوتے ہیں. یہ جماعت کسی فرد یا خاندان کی نہیں بلکہ ہر رکن اور کارکن کی ہے۔ملک بھر سے 46 ہزار اراکین نے اپنا ووٹ خفیہ بیلٹ کے ذریعے کاسٹ کیا .امیر جماعت اسلامی سراج الحق اپنی دوسری دفعہ مدت امارات 8 اپریل کو پوری کر رہے ہیں۔جماعت اسلامی کے بانی امیر مولانا سید ابو اعلیٰ مودودی تھے . میاں طفیل محمد ، قاضی حسین احمد اور سید منور حسن بھی جماعت کے امیر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *