May 24, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/sat-television.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
 غیر رجسٹرڈ ہول سیلرز، ریٹیلرز ، ڈیلرز اور تمام دوکاندارایف بی آر کے نیٹ پر آگئے

تاجر دوست سپیشل پروسیجر 2024ء کے تحت تاجروں اور دکانداروں کی رجسٹریشن جاری ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تاجر دوست سپیشل پروسیجر 2024ء کا نوٹیفکیشن ہفتے کے روز جاری کیا تھا .جس کے مطابق خصوصی سکیم کا اطلاق چھوٹے تاجروں، دکانداروں، ہول سیلرز، ریٹیلرز، مینوفیکچررز کم ریٹیلرز اور امپورٹر کم ریٹیلرز پر ہو گا۔تاجر دوست سپیشل پروسیجر 2024ء کے تحت تاجروں اور دکانداروں کی رجسٹریشن یکم اپریل سے شروع ہو چکی ہے. ابتدائی طور پر رجسٹریشن کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، کوئٹہ اور اسلام آباد میں رجسٹریشن کی جارہی ہے. تاجر، دکاندار موبائل ایپ یا ایف بی آر کے ویب پورٹل پر رجسٹریشن کرا سکیں گے.رجسٹریشن ٹیکس سہولت سینٹروں کے ذریعے بھی ہو سکے گی. رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30 اپریل 2024ء رکھی گئی ہے۔ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ ایڈوانس انکم ٹیکس کی پہلی وصولی 15 جولائی 2024ء سے کی جائے گی.ایڈوانس انکم ٹیکس کی 15 جولائی کے بعد ہر ماہ کی 15 تاریخ کو وصولی ہو گی. تاجروں اور دکانداروں کیلئے کم از کم ایڈوانس ٹیکس 1200روپے ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *