May 24, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/sat-television.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
تینوں عدالتوں کے ججز کو خطوط کی لکھائی ایک ہی شخص کی نکلی، فارنزک رپورٹ

سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ ججز کو موصول مشکوک خطوط کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ تینوں عدالتوں کے ججز کو خطوط کی لکھائی ایک ہی شخص کی ہے۔ ریشم، ریشماں اور گلشاد کے نام سے لکھے گئے خط ایک ہی شخص نے لکھے۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سپریم کورٹ، اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹ کے ججز کو لکھے گئے خطوط کی لکھائی میچ ہوگئی ہے۔ خطوط کی ہینڈ رائٹنگ کی فارنزک رپورٹ سی ٹی ڈی کو موصول ہوگئی۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ فارنزک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریشم، ریشماں اور گلشاد خاتون کے نام سے خطوط ایک ہی شخص نے لکھے اور سپریم کورٹ، اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹس کو بھجوائے گئے خطوط ایک ہی پوسٹ آفس سے بھجوائے گئے۔خط پوسٹ کرنے والے کی شناخت کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے پوسٹ باکسز کے قریب سے حاصل سی سی ٹی وی ویڈیوز کا نادرا سے شناخت کا عمل جاری ہے۔ذرائع سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ججز کو دھمکی آمیز خطوط بھجوانےکا ایک ہی ماسٹر مائنڈ ہے۔سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ ججز کے خطوط میں ڈالا گیا آرسینک پاؤڈر بھی ایک ہی شخص نے خریدا۔ جب کہ خطوط میں موجود آرسینک جس مقام سے خریدا گیا، تفتیشی اہلکار اس کے بھی قریب پہنچ چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *