May 19, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/sat-television.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
سعودی ولی عہدکا افطارڈنر، شہباز شریف ،مریم نواز کی شراکت سرمایہ کاری پر گفتگو

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی )سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو افطار کی خصوصی دعوت دی ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وفاقی کابینہ کے ارکان اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکو بھی افطار پر مدعو کیا گیا ہے ۔  وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے موقع پر سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلیمان سے مکہ مکرمہ کے الصفا پیلس میں ملاقات کی ، سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا ، دونوں رہنمائوں میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کابینہ کے دیگر اراکین کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم اور ان کے وفد کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے موقع پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور اور کابینہ کے دیگر ارکان شریک تھے جبکہ سعودی عرب کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔افطارڈنر کے موقع پر دو طرفہ امور اور پاکستان میں معاشی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ بحرین کے ولی عہد بھی اس دعوت میں شریک تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *