May 24, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/sat-television.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
آئرلینڈ کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان

آئر لینڈ کے نئے آنے والے وزیراعظم سائمن ہیرس نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔ ڈبلن سے آئرش میڈیا کے مطابق وزیراعظم سائمن ہیرس نے یہ اعلان آئر لینڈ کے شہر گیلوے میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ 

آئرش میڈیا کے مطابق انہوں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آئرش عوام آپ کے اقدامات سے بیزار ہوگئے ہیں۔ 

انہوں نے کہا نیتن یاہو غزہ میں جنگ بندی کریں اور امداد جانے دیں۔ ہمیں اسرائیل اور فلسطین دو الگ الگ ریاستوں کی ضرورت ہے۔ آئر لینڈ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے لیے تیار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *