May 21, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/sat-television.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
بلاول کی چارسدہ جاکر ایمل ولی سے والدہ کی وفات پر تعزیت 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بلاول بھٹو زرداری نے  ولی باغ چارسدہ جاکر عوامی نیشنل پارٹی خیبرپی کے  کے صدر ایمل ولی خان سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسفند یار ولی خان کی اہلیہ اور ایمل ولی خان کی والدہ کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔  اسفند یار ولی سمیت تمام لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کے ہمراہ شکیل بشیر خان، فاروق خان شیخو، گوہر ایوب، افضل بشیر، عالم خان ودیگر موجود تھے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی، سینیٹر شیری رحمان، فیصل کریم کنڈی، نوید قمر، ناصر شاہ ودیگر نے بھی  ایمل ولی خان سے تعزیت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *