May 20, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/sat-television.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
امریکا کا جولین اسانج کیخلاف مقدمہ ختم کرنے پر غور

امریکا کی جانب سے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کے خلاف مقدمہ ختم کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکا، آسٹریلوی حکومت کی درخواست پر جولین اسانج کے خلاف قانونی چارہ جوئی ختم کرنے پر غور کررہا ہے۔

ایک صحافی نے امریکی صدر سے سوال کیا کہ کیا امریکا جولین اسانج کے خلاف قانونی چارہ جوئی ختم کررہا ہے؟ امریکی صدر جو بائیڈن نے جواب دیا کہ ہم اس پر غور کررہے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم نے فروری میں جولین اسانج کی آسٹریلیا واپسی کی تحریک کی حمایت کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *