May 21, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/sat-television.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت کی ریاست ہریانہ میں اسکول بس کو پیش آنے والے حادثے میں 6 بچے ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسکول عید کی تعطیلات کے باوجود کھلا ہوا تھا۔

محکمۂ تعلیم کے ضلعی افسر کے مطابق ڈرائیور بس کا کنٹرول نہ رکھ سکا اور بس درخت سے ٹکرائی۔

انہوں نے بس ڈرائیور کے شراب کے نشے میں ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 12 بچوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

دستاویز کے مطابق بس کا فٹنس سرٹیفکیٹ 2018ء میں ایکسپائر ہو گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *