May 20, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/sat-television.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
یوٹیلیٹی اسٹورزپر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنےکا فیصلہ

یوٹیلیٹی اسٹورزپررمضان پیکج ختم ہوگیا جس کے بعد وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی برقرار رہے گی،چینی،آٹا،گھی،دالوں اورچاول پربی آئی ایس پی صارفین کوسبسڈی ملےگی۔وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت ماہانہ تقریبا3 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی،یوٹیلیٹی اسٹورزپر بی آئی ایس پی صارفین کیلئےچینی کی قیمت 109روپے فی کلو ہوگی۔بی آئی ایس پی صارفین کے لیے آٹے کا10کلوتھیلا648 روپے میں دستیاب ہوگا،بی آئی ایس پی صارفین کیلئے گھی 393 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے.دالوں اورچاول پرفی کلو 25 روپے سبسڈی ملے گی۔ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پروزیر اعظم پیکج جون 2024 تک جاری رکھنے کا پلان ہے.آئندہ مالی سال کیلئے وزیر اعظم پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *