May 21, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/sat-television.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
 راولپنڈی سیف سٹی پراجیکٹ کی جلداور جدید معیاری تکمیل کو یقینی بنایا جائے،آر پی او

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے راولپنڈی سیف سٹی دفتر کا دورہ کیا، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر بھی ہمراہ تھے،سیف سٹی پراجیکٹ سے متعلقہ اداروں کے عہدیداران نے سیف سٹی کی بجٹ ایلوکیشن، کیمروں کی تنصیب، ڈیٹا سینٹر کے قیام اور سیف سٹی بلڈنگ کے تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیشرفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی،آر پی او نے تمام امور کا بغور جائزہ لیا اور پراجیکٹ کو جلد ازجلد جدید معیار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی، آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کا کہنا تھا کہ سیف سٹی کا قیام راولپنڈی کے عوام کی جان ومال کے تحفظ سمیت ٹریفک کنٹرول کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا،سیف سٹی پراجیکٹ کو آئندہ ماہ کے اختتام تک مکمل طور پر فنکشنل کر دیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *