May 19, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/sat-television.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
واپڈا پوسٹ گریجویٹ کالج تربیلا ڈیم میں جاری دو روزہ سالانہ سپورٹس گالا اختتام پذیر

   تربیلا(نامہ نگار ) واپڈا پوسٹ گریجویٹ کالج تربیلا ڈیم کے گراونڈ پر جاری دو روزہ  سالانہ سپورٹس گالا کی  اختتام پذیر ہو گیا ہے ۔ سپورٹس گالا میں رسہ کشی،کرکٹ،100M و دیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد ہونے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی جی ایم  و پی ڈی تربیلا ڈیم انور شاہ، جی ایم  تربیلا پاور ہاؤس نصر من اللہ تھے۔ اختتامی میں چیف انجینئر ٹی 5 وسیم رضا، چیف انجینئر ٹی فور توریش کمار، چیف انجینئر (E&M) محمد طارق،  ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی یو میجر ر محمد حنیف، سیکرٹری سپورٹس عزیز سومرو، اے ڈی شعبہ تعلقات عامہ تربیلا ڈیم جاویداقبال، صدر تربیلا پریس کلب غازی ملک فضل کریم، نائب صدر شیر سلطان کے علاوہ افسران، لیکچرز، والدین نے شرکت کی۔کالج ہذا کے پرنسپل محمد کامران نے کالج کی کارکردگی پیش کی۔ سپورٹس گالا میں کھیلوں کے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء￿  وطالبات کو مہمان خصوصی جنرل منیجر و پی ڈی تربیلا ڈیم انور شاہ، جی ایم پاور نصر من اللہ ،چیف انجینئر توریش کمار، چیف انجینئر ٹی 5 وسیم رضا نے ٹرافیاں تقسیم کیں۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *