May 21, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/sat-television.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
گوجرخان، پلاسٹک کے بڑھتے استعمال کو روکنے بارے آگاہی واک

 گوجرخان (نامہ نگار) گوجرخان، پلاسٹک کے بڑھتے ہوئے استعمال کو روکنے کے حوالہ سے حکومت پنجاب کی ہدایت پرایک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا بلدیہ آفس سے ایک ریلی نکالی گئی جو سروس روڈ سے ہو کر واپس بلدیہ دفتر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی چیف آفیسر بلدیہ گوجرخان چوہدری اظہر مجید کی قیادت میں نکالی گئی ریلی میں چاند مبین سمیت بلدیہ ملازمین کی بڑی تعداد شریک تھی اس موقع پر کہا گیا کہ پلاسٹک بالخصوص شا پربیگ کا استعمال مکمل طور پر ختم کیا جائے حکومت پنجاب نے پانچ جون تک پلاسٹک کے استعمال پرمکمل پابندی عائد کرنی ہے عوام کو چاہیے کہ وہ پلاسٹک کا بڑھتا ہوا استعمال ختم کریں یہ زندگی کے لیے بھی خطرہ ہے ماحول کو آلودہ کرنے، نالوں میں بندش کا باعث ہے جبکہ زرخیز اور سر سبز کھیتوں کو بھی پلاسٹک کے شاپر بیگ تباہ کر رہے ہیں ان کا استعمال فوری ختم کیا جائے اور حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق پانچ جون کے بعد اس پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *