May 24, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/sat-television.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
حب ریلی کراس کو نیا چیمپئن مل گیا

حب ریلی کراس کو نیا چیمپئن مل گیا ، پری پیئرڈ اے کیٹیگری میں فتح کا تاج جیاند ہوت کے سرسجا۔بلوچستان کے جیاند ہوت نے 34 منٹ اٹھارہ سیکنڈ میں  ریس مکمل کی، خواجہ تیمور ستائیس سیکنڈ کے فرق سے دوسرے جب کہ  صاحبزادہ سلطان نے تیسری  پوزیشن حاصل کی۔ نادر مگسی گاڑی خراب ہونےکے باعث ریس مکمل نہ کرسکے۔ویمنز کیٹیگری میں دینا پٹیل نے ٹائٹل کا دفاع کیا۔انہوں نے مقررہ فاصلہ 37 منٹ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کیگورنربلوچستان عبدالولی محمد خان کاکڑ نے  جیونیوز  سےگفتگو میں کہا کہ حب ریلی کی تقریب کے لیے ٹینٹ  لگائے گئے، یہاں خوبصورت ہال ہونا چاہیے اور  ہر ماہ یہاں کھیلوں کے ایونٹ ہونے چاہئیں۔گورنر بلوچستان عبدالولی محمد کاکڑ  نے جیتنے  والے ڈرائیوز  میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *