May 21, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/sat-television.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
گوہرعلی اور عمرایوب سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت منظور

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما گوہرعلی ، عمرایوب ، سنی اتحاد کے رکن قومی اسمبلی عامرڈوگر اور دیگر کی ضمانت منظور کر لی۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جب بھی پرامن احتجاج کرتے ہیں نیا مقدمہ درج ہوجاتا ہے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جج اویس محمد خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کیخلاف درج مقدمہ میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انتظامیہ نے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا، ضمانت منظور کی جائے اور پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔عدالت نے گوہرعلی، عمرایوب، عامر ڈوگر اور دیگر کی 5 ،5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے فریقین کو جواب کیلئے نوٹسز جاری کرکے سماعت7 مئی تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے ریلی نکالنے پر اسلام آباد میں 2 روز قبل مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، اپوزیشن لیڈر عمرایوب، عامر ڈوگر اور شعیب شاہین سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا تھا۔اسلام آباد کے کراچی کمپنی تھانے میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی قیادت سمیت 100سے 150 نامعلوم پی ٹی آئی کارکنان کو نامزد کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *