May 21, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/sat-television.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
مریم نواز سے امریکی سفیر کی ملاقات، پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے پہلی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مریم نواز شریف کو مبارکباد دی۔تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر نے عوام دوست پراجیکٹس پر تیزی سے عملدرآمد کروانے کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کاوشوں کو سراہا۔  امریکی سفیر نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں خصوصی دلچسپی قابل ستائش ہے۔ امریکا غربت کے خاتمے اور اقتصادی ترقی کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتا ہے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے اقتصادی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں۔  پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کے لئے محفوظ ماحول فراہم کرینگے۔ ایگریکلچر، انڈسٹری اور آئی ٹی کے شعبہ میں امریکہ کے اشتراک کار کا خیر مقدم کرینگے۔ پنجاب میں سرمایہ کاری کا پوٹینشل موجود ہے۔ پاکستان کو معاشی بحران سے ایک مستحکم حکومت ہی نکال سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ حکومتی معاشی پالیسیوں سے مہنگائی میں کمی آ رہی ہے۔ عوام کو معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات اور سستی روٹی فراہم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی ہے۔ عوام کو بنیادی حقوق اور بنیادی ضروریات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *