May 21, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/sat-television.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
پرائیویٹ سکول سلوشنز آف پاکستان کے وفدکی   مجتبیٰ شجاع الرحمن سے ملاقات‘مسائل سے آگاہ کیا

لاہور (لیڈی رپورٹر)پرائیویٹ سکول سلوشنز آف پاکستان کے عہدیداروں نے مرکزی صدر ملک عبدالسمیع کی زیر قیادت وزیر خزانہ   مجتبیٰ شجاع الرحمن سے ملاقات کی ہے ۔جس میں سینئر نائب صدر محمد امتیاز شوکت نائب صدر محمد خاور نسیم، سیکرٹری جنرل توحید احمد، صوبائی سیکرٹری حافظ فاروق احمد و دیگر  نے شرکت کی۔ ملک عبدالسمیع نے صوبائی وزیر کو پرائیویٹ سکولز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور چند گزارشات پیش کیںجن میں کمرشل بلز اور مختلف ٹیکسز ختم کرنے کی استدعا کی گئی۔ وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ وہ جہان تک ہوسکے گا اس سلسلے میں تعاون کریں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *