May 21, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/sat-television.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
کراچی سے جنوبی افریقا جانے والی فیملی سے 17 کروڑ روپے مالیت کا سونا برآمد

کراچی ائیر پورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا سونا جنوبی افریقا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔کسٹم ذرائع کے مطابق کراچی ائیر پورٹ سے جنوبی افریقا جانے والی فیملی سے ساڑھے 9 کلو سونا برآمد ہوا جس کی مالیت 17 کروڑ پاکستانی روپے بنتی ہے، برآمد شدہ سونے میں مختلف زیورات اور سکے شامل ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ جنوبی افریقن پاسپورٹس رکھنے والی فیملی میں 5 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ سونا پاکستانی نژاد جنوبی افریقن مسافروں کے سامان کی تلاشی میں ملا، کروڑوں روپے کا سونا لے کر سفر کے حقائق جاننے کیلئے کسٹم حکام نے تمام افراد کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *